قمری مہینہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ مہینہ جو چاند کی رفتار کے موافق ہو، ایک چاند کے طلوع سے دوسرے چاند کے طلوع ہونے تک کا درمیانی وقفہ جو کبھی 29 دن اور کبھی تیس دن کا ہوتا ہے۔ "یہ قمری مہینے کی آخری راتوں کی ایک رات تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب چہرے، ١٩١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قمری' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'مہینہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں مولانا نعیم الدین مراد آبادی کی کتاب "تفسیر القرآن الحکیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر